“One line sad poetry in Urdu” is like a tiny window into big feelings. These short lines carry a lot of sadness and heartache in just a few words. They paint pictures of pain and longing that many people can relate to. Even though they’re short, they have a big impact on readers, making them feel understood and less alone in their sadness. In Urdu literature, these one-liners are a powerful way to express deep emotions in a simple but meaningful way. 1 line deep quotes in urdu, 1 line sad poetry

جس نے ہر پل ساتھ نبھایا ہے
وہ کوئی اور نہیں میرا سایا ہے

اکیلے آۓ تھے اکیلے جائیں گے
ناجانے اکیلے رہا کیوں نہیں جاتا

دھڑکنیں گونجتی ہیں سینے میں
اتنے سنسان ہو گئے ہیں ہم

جس پر زہر بھی اثر نہ کرے
تنہائی اسے بھی مار دیتی ہے

جب سے لگا ہے تنہائی کا روگ مجھے
اک اک کر کے چھوڑ گئے سب لوگ مجھے

آج اتنا تنہا محسوس کیا خود کو
کہ جیسے لوگ دفنا کے چلے گئے ہوں

تنہا نہیں ہوں میں
مجھ میں بسا ہے وہ

آج تو رات کا اندھیرا بھی پوچھ رہا تھا
کہاں گیا وہ رات بھر بات کرنے والا

راس تنہائی بھی نہیں آتی مجھ کو
اور ہر شخص سے بیزار بھی ہوں

میں نے لوگوں کی بھیڑ میں
لوگوں کو لوگوں کیلئے ترستے دیکھا ہے

خوابوں کی طرح بکھر جانے کو جی چاہتا ہے
ایسی تنہائی ہے کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے

آئینہ دیکھ کر تسلی ہوئی
ہم کو اس گھر میں جانتا ہے کوئی

مت پوچھ میرے جاگنے کی وجہ اے چاند
تیرا ہی ہم شکل ہے جو سونے نہیں دیتا