1 line poetry in Urdu, called “Ek Misra Shayari,” is a simple but powerful way to express deep feelings in just one line. It is special in Urdu literature because it lets poets share strong emotions and ideas quickly. Each word is chosen carefully to create a big impact. Famous poets like Mirza Ghalib and Allama Iqbal wrote many memorable one-line poems. “Ek Misra Shayari” shows how beautiful and expressive the Urdu language can be, capturing deep feelings in just a few words. one line urdu poetry sad life poetry in urdu, one line sad poetry in urdu. 1 line sad poetry
جیسے پھر کبھی ہونا ہی نہیں
درد جب بھی ہوا اس قدر ہوا
وه مجھے ہر خوشی کے موقع پر
یاد آ کر اداس کرتا ھے
کبھی جو پڑھتے تھے اداس کہانیاں
آج اپنی ہی زندگی کا عنوان لگتی ہیں
بہت درد لکھتے ہو صاحب
کیا خوشیاں چھو کر بھی نہیں گزریں
اب فقط دیکھتے ہی رہتے ہیں
ورنہ ہم بھی تو بولتے تھے, کبھی
وہ جو دن گزرے تھے تیرے ساتھ کبھی
کاش زندگی اتنی ہی ہوتی
وہ جو کہتا ہے خوش رہا کرو
اس کو کہو کہ پھر میرے ساتھ رہا کرو
صفائیاں دینا تو دور کی بات ہے
میں نے تو اپنے حق میں بولنا بھی چھوڑ دیا
جلد ہی محسوس ہوگا تمہیں
میرا ہونا کیا تھا ؟ میرا نہ ہونا کیا ہے
ٹوٹ جاتا ہے واسطہ خود سے
تجھ سے جب رابطہ نہیں ہوتا
ہم نے چپ رہ کر بھی دیکھ لیا
لوگ واقعی بھول جاتے ہیں
مجھ سے اکتائے ہوئے لوگوں میں
میں نے اپنا نام بھی دیکھا ہے
سب سے بڑی جنگ تنہا بیٹھے شخص کا
اپنے خیالات سے لڑنا ہے
کون زندہ ہے مرچکا ہے کون
یہ سانس چلنے سے طے نہیں ہوگا
اپنی حالت کا بھی احساس نہیں ہے مجھ کو
اوروں سے سنا ہے کہ پریشان ہوں میں
One line poetry ideas