Want to read Sad Eid Poetry? Here is the best Sad Eid Poetry in Urdu with deep feelings for Eid 2024. Eid is a happy time for all Muslims, but some people feel sad on Eid because of personal events in their lives. Eid ul adha 2024, Eid wish and it’s related,
top post life sad poetry in urdu
عید کے دن جب قریب دیکھے
میں نے اکثر اداس غریب دیکھے
عید کے دن ملیں گے سب اپنے اپنے یار سے
ہم گلے مل کے روئیں گے در و دیوار سے
تیرے بغیر تیرے خیالوں کے سہارے
ہم نے عید منائی نہیں صرف گزاری ہے
غم ہی غم ہیں امید میں کیا رکھا ہے
عید آیا کرے اب عید میں کیا رکھا ہے
انسان جتنا میچور ہوتا چلا جاتا ہے
عید کی خوشی بھی اتنی ہی کم ہوجاتی ہے
اور بڑھ جاتی ہے بھولی ہوئی یادوں کی کسک
عید کا دن تو فقط زخم ہرے کرتا ہے۔
اپنے دل کا حال تجھے سناؤں کیسے
تو جو ساتھ نہیں عید مناؤں کیسے
حسرت ہے تمہاری دید کریں
تم آو تو ہم بھی عید کریں
ہمیشہ مجھ کو عید سے یہی پیغام ملتا ہے
کوئی قربان ہوتا ہے کسی کی عید ہوتی ہے
میں تو اس روز مناؤں گا عید
ختم جس روز یہ جدائی ہو گی
دستور ہے دنیا کا مگر یہ تو بتاؤ
ہم کس سے ملیں کس کو کہیں
عید مبارک
ہر اک درد کی شدت چھپائی جائیگی
عید تو عید ہے، آخر منائی جائیگی
عید مبارک بھی نہ کہا
ہائے
دنیا داری تک چھوڑ دی تم نے
عید کے خیال نے خوش کر دیا لیکن
تمہیں سوچ کر دل اب بھی بہت اداس ہے
عید تو گزر جائے گی بن تیرے
ناجانے ہم پے کیا گزرے گی
یہ بھلا کیسی عید ہوئی
نا کسی کی آمد ہوئی نا کسی کی دید ہوئی ۔
عید کے بعد وہ ملنے کے لیے آئے ہیں
عید کا چاند نظر آنے لگا عید کے بعد