“Dear viewers, we provide you the best collection of Love poetry in Urdu, beautiful love poetry in Urdu, Urdu poetry text, Urdu poetry 2 line text, Urdu poetry 2 lines text love, Urdu quotes and Attitude Poetry, crafted to uplift your spirits.
نزدیک آ کر دیکھ میرے احساس کی شدت
کتنا دھڑکتا ہے یہ دل اک تیرے نام سے
کروں قبول مشقت تمام عمر کی میں
مگر یہ شرط کہ اجرت میں تو ملے مجھ کو
مجھے کسی سے محبت نہیں سوا تیرے
مجھے کسی کی ضرورت نہیں سوا تیرے
بھولنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
میں نے نہیں میرے دل نے چنا ہے تمہیں
محبت جھوٹی نہیں تم سے
گواہ ہے ہر نماز کی دعا
تیرے جاتے ہی مجھ کو احساس ہوا جانا
یہ زندگی کتنی تھوڑی ہے محبت کے لیے
نیب نے طلب کیا تھا مجھے
میرے اثاثوں میں صرف تم نکلے
پوچھتے ہیں لوگ مجھ سے میرا کیا لگتا ہے وہ
کوئی نیکی تھی میری جس کا صلہ لگتا ہے وہ
اس کو الجھا کے کچھ سوالوں میں
میں نے جی بھر کے اس کو دیکھا ہے
جس کی فطرت تھی بغاوت کرنا
تم نے اس دل پہ حکومت کی ہے
بہت مہنگی پڑتی ہے وہ محبت
جہاں خود کو سستا کر دیا جائے
عجیب ہے یہ محبت کی دنیا
جو دل میں رہتے ہیں وہی درد دیتے ہیں
میری سادہ سی مسکراہٹ میں
تمہاری چاہت کے رنگ بولتے ہیں
جو لوگ نصیب میں نہیں ہوتے
ان سے محبت کمال کی ہوتی ہے
ساری دنیا کی محبت سے کنارہ کر کے
ہم نے رکھا ہے فقط خود کو تمھارا کر کے
اب محبت سے دور رہنا ہے
اب ارادہ ہے باشعور رہنا ہے
ہمیں اپنی محبت پے اتنا تو یقین ہے
وہ مجھے چھوڑ سکتا ہے مگر بھلا نہیں سکتا
ضروری نہیں ہر تعلق کی وجہ محبت ہے
کچھ رشتے محبت سے اونچا مقام رکھتے ہیں
وہ کہہ کر گئے ہیں کہ ملونگا خواب میں
مارے خوشی کے نیند نا آۓ تو کیا کروں
محبت کا کوئی ترازو نہیں ہوتا
پرواہ بتاتی ہے کہ خیال کتنا ہے
یوں نہ دیکھا کیجئے خدا کے لیئے
بڑھ گئی محبت تو مصیبت ہو گی
وہ آرزو جو باقی آرزوؤں کو
کھا جائے وہی محبت ہے
قصہ محبت آگے ہی نہ بڑھ سکا
ہم ان کا احترم ہی کرتے رہ گے
محبت اىک ساتھ رہنے کا نہیں
ایک ساتھ جىنے کا نام ہے