“Poetry on eyes in Urdu beautifully captures the depth of emotions hidden within a person’s gaze. The expressive nature of the eyes has always been a favorite subject in Urdu poetry, symbolizing love, sorrow, and unspoken words. Renowned poets often describe how a single glance can convey feelings that words fail to express. From romantic Urdu poetry about the enchanting power of eyes to verses that explore their sadness, these poems resonate with readers deeply. If you’re a fan of Urdu ghazals or short verses, this collection of poetry on eyes will surely captivate your heart.”
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا نہ کیجئے
سب دیکھتے ہیں آپ کو ایسا نہ کیجئے
اب یہ حسرت ہے کہ سینے سے لگا کر تجھ کو
اس قدر رووں کہ آنکھوں میں لہو آ جائے
تمہیں بھی آخر کو تھام لیں گے کئی سہارے
میری بھی آنکھوں پہ کون کافر نہیں مرے گا
شاید تو کبھی پیاسا میری طرف لوٹ آئے فراز
آنکھوں میں لیے پھرتا ہوں دریاتیری خاطر۔
اس کو دیکھ لیتی تھی تو بھوک مٹ جاتی تھی
میری آنکھوں کا رزق تھا میرے یار کا چہرہ
وہ جسے نیند کہاکرتے ہیں سب ،چین کی نیند
وہ تیرے بعد کبھی آنکھ میں اتری ہی نہیں ۔
وہ کہہ رہی تھی سمندر نہیں ہیں آنکھیں
ہیں میں ان میں ڈوب گیااعتبار کرتے ہوئے۔
پھر نہ کیجئے میری گستاخ آنکھوں کا گلہ
دیکھئے آپ نے پھر پیار سے دیکھا ہے مجھ کو
جزبات کے ہر بَاب کا عُنوان ہیں آنکھیں
غالب کی غزل میر کی دیوان ہیں آنکھیں
بڑے وثوق، دلیلوں کے ساتھ کرتی ہے
زباں دراز وہ آنکھوں سے بات کرتی ہے
کیا کروں تجھ سے خیانت نہیں کر سکتا میں
ورنہ اس آنکھ میں میرے لیے کیا کچھ نہیں تھا
ادا ہے ،خواب ہے ،تسکین ہے، تماشا ہے
ہماری آنکھ میں اک شخص بے تحاشا ہے
تم تو لکھتے رہے میری آنکھوں پہ غزلیں
تم نے کبھی پوچھا نہیں کے روتے کیوں ہو
تیری خوشبو نے مری آنکھ کو بینائی دی
تیرے ہونے نے بتایا کہ نظر آتا ہے…