Home Blog Page 10

Novels in urdu pdf

1
novels in urdu pdf

Novels in Urdu PDF format have gained immense popularity among readers who appreciate the beauty and depth of the Urdu language. These digital books offer easy access to a rich collection of literary works, ranging from classic tales to contemporary stories. Whether romance, drama, or mystery, readers can find various genres available for download. This convenience allows enthusiasts to enjoy their favorite novels anytime and anywhere, making literature more accessible. Furthermore, many websites and online platforms provide a vast repository of Urdu novels in PDF, catering to the growing demand for digital reading material. Mohabbat k rasty asan nhi hoty novel | read for a poetry Life Sad Poetry in Urdu | Chaye poetry in Urdu

novels in urdu pdf

 

:عنوان 
محبت کے راستے آسان نہیں ہوتے
دسمبر کی رات تھی اور رات کے 10 بج چکے تھے تو ایک ویران جگہ سے ایک ایک لڑکے(جس کا نام علی تھا) کا گزر ہوا جہاں پہ دور دور تک کوئی بستی نہیں تھی تو اس نے کیا دیکھا کہ راستے پر ایک گاڑی کھڑی ہے اور ساتھ میں ایک لڑکی بھی کھڑی ہے جو پریشان لگ رہی تھی۔ اسے دیکھ کر پہلے تو وہ پریشان ہوا پھر اس نے سوچا کہ میں اس سے پوچھتا ہوں کہ اسے کیا مسئلہ ہے جو رات کی سپیر اکیلی کھڑی ہے وہ پاس آیا اور بولا
السلام علیکم کیا کوئی مسئلہ ہے جو آپ رات کے وقت ایک ویران جگہ پر کھڑی ہیں
لڑکی۔ (جس کا نام عائشہ تھا)
میں لاہور کی رہائشی ہوں۔
کسی ضروری کام سے باہر نکلی تھی تو راستے میں گاڑی خراب ہو گئی۔ اور اپنا موبائل بھی گھر بھول آئی ہوں کسی کو مدد کے لیے بھی نہیں بلا سکی۔
علی۔
میں گاڑیوں کا کام جانتا ہوں اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
علی گاڑی کو دیکھنے لگ گیا۔ عائشہ علی کو کام کرتے دیکھنے لگی اس کا معصوم سا چہرہ، معصومیت اور نیک نیتی عشاء کو بہت اچھی لگی
اتنے میں علی نے گاڑی ٹھیک کر لی تو عائشہ نے اس کا نام پوچھا، شکریہ ادا کیا اور اپنے گھر کی طرف نکل گئی۔ سارے راستے میں وہ علی کے بارے سوچتی رہی اور اس کا معصوم سا چہرہ اس کی آنکھوں میں رہا۔ اتنے میں میں وہ گھر پہنچ گئی۔
عائشہ کے والدین بہت پریشان تھے کہ عائشہ کدھر رہ گئی ہے اور کوئی رابطہ نہیں ہے اس کا ان کے ساتھ۔
اتنے میں عائشہ اندر داخل ہوئی۔ وہ اسے دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔
ماں باپ۔ عائشہ تم کدھر چلی گئی تھی اور تمہارا فون کہاں تھا کتنی بار بولا ہے اپنا فون اپنے پاس رکھا کرو۔
عائشہ میں کسی ضروری کام سے باہر گئی تھی تو راستے میں گاڑی خراب ہو گئی راستے میں کوئی ورکشاپ نہیں تھی جہاں سے اپنے گاڑی ٹھیک کروا لوں اور میں اپنا موبائل گھر بھول گئی تھی۔ اس لیے آپ کے ساتھ رابطہ نہیں ہو سکا۔
ماں باپ۔ چلو شکر ہے اللہ تعالی کا کہ تم خیریت سے گھر آگئی ہو
آؤ کھانا کھاتے ہیں ہم نے ابھی تک کھانا نہیں کھایا۔
کھانا کھانے کے بعد عائشہ اپنے کمرے میں سونے چلی گئی۔ ساری رات اس کے بارے سوچتی رہی۔ اصل میں لڑکے کو پہلی نظر میں پسند کرنے لگی تھی۔
وقت گزرنے کے ساتھ عائشہ کے دل میں محبت مزید بڑھنے لگی اور وہ اس کی محبت کی طرف کھینچی چلی گئی۔ وہ اسے دیکھنے کے لیے اتنی بے تاب تھی کہ وہ پھر پہلی ملاقات والی جگہ پہ چلی گئی جہاں ان کی ملاقات ہوئی تھی۔ وہاں کافی وقت گزارنے کے بعد ملاقات نہیں ہوئی تو وہ واپس گھر چلی گئی۔
وقت گزرتا گیا۔
علی کام کی وجہ سے بہت پریشان تھا تو ایک دن اس نے سوچا کہ شہر کی طرف نکل جاتا ہوں۔ وہاں کام مل جائے گا تو حق حلال کی روزی کما سکوں گا۔
علی کو شہر اتا ہی ایک ورکشاپ پہ نوکری مل گئی تو وہ وہاں کام کرنے لگا۔
علی ورک شاپ سے گھر کی طرف جا رہا تھا (جہاں وہ شہر میں رہتا تھا) تو اسے عائشہ نے دیکھ لیا۔ عائشہ بہت خوش ہوئی کیونکہ وہ کافی دنوں سے اسے تلاش کر رہی تھی۔ تو عائشہ نے اپنی گاڑی اس کی موٹر سائیکل کے پیچھے لگائی۔ اس کا پیچھا کرتے علی کے گھر تک پہنچ گئی۔
علی نے موٹرسائیکل گلی میں سائیڈ پر کھڑی کی تو پیچھے سے عائشہ نے اسے آواز دی
علی نے پیچھے موڑ کر دیکھا اور پوچھا جی کون ہے آپ اور میں آپ کی کیا مدد کر سکتا ہوں۔( کیونکہ اس رات گاڑی ٹھیک کرتے وقت علی نے اسے اچھی طرح سے دیکھا نہیں تھا تو اس کی شکل اسے صحیح طرح سے یاد نہیں رہی)
عائشہ۔ میرا نام عائشہ ہے اور یاد دلایا کہ ایک دن آپ نے رات کو میری گاڑی ٹھیک کی تھی۔
علی۔ بہت خوشی ہوئی آپ سے مل کر۔ میرا یہ کونے پہ گھر ہے۔ آپ ادھر رہتی ہیں؟
عائشہ۔ نہیں میں ساتھ والے محلے میں رہتی ہوں۔ اور عائشہ نے اسے کھانے کی دعوت دی۔
علی نے دعوت قبول کر لی اور انہوں نے ایک اچھے ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا۔ اس طرح انہوں نے ایک دوسرے کے نمبر بھی لے لیے۔
وقت گزرتا چلا گیا ان کی ملاقاتیں بڑھتی چلی گئی
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ علی بھی اسے پسند کرنے لگا۔ علی بھی رات دن اسی کے خیال میں رہتا، کام میں بھی اب اس کا دل نہیں لگتا تھا۔ دن اور رات پر وہ فون پر بات کرنے لگے۔ اب علی کو بھی محسوس ہوا کہ وہ اس کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اور عائشہ بھی اسی انتظار میں تھی کہ پہلے علی محبت کا اظہار کرے۔
آخر کار وہ دن آ ہی گیا۔ علی نے اس سے ملنے کے لیے کہا۔ تو ان کی ملاقات ساتھ والے پارک میں ہوئی۔
علی۔ میں تم سے کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ پر سمجھ نہیں آرہی کہ بات کہاں سے شروع کروں۔ ڈر ہے آپ ناراض نہ ہو جائیں
عائشہ۔ کیوں کیا ہوا کیا بات ہے کیا کہنا چاہتے ہو۔ ایسی کیا بات ہے جس سے میں ناراض ہو جاؤں گی؟
علی جب میں گاؤں چھوڑ کر ادھر آیا تھا تو میرے دل میں آپ کے بارے کوئی خیال نہیں تھا لیکن اب آپ 24 گھنٹے میرے خیالوں سوچوں خوابوں میں رہتی ہو۔ میں تمہیں جتنی بھلانے کی کوشش کرتا ہوں بھولا نہیں پاتا۔ آپ کو کھونے سے ڈرتا ہوں اس لیے آپ سے کچھ کہنے سے ڈر رہا ہوں۔ میں تم سے محبت کرنے لگا ہوں۔
عائشہ۔ یہ سن کر بہت خوش ہوئی اور کہا اتنی سی بات ہے یہ بات کرنے کے لیے تم ادھر آئے تھے یہ بات تم فون پر بھی کر سکتے تھے

علی۔ ایسی باتیں فون پر نہیں کی جا سکتی۔
اتنے میں عائشہ نے بھی اپنے دل کا حال بتا دیا اور کہا کہ میں تمہیں پہلے دن سے پسند کرنے لگی تھی۔ میں تمہیں دیکھنے کے لیے پہلے ملاقات والی جگہ پہ بھی گئی لیکن ملاقات نہیں ہو سکی۔
اتنے میں عائشہ کے کزن نے اسے علی کے ساتھ دیکھ لیا۔ اور اسے دیکھنے کے بعد آگ بگولا ہو گیا۔ کیونکہ وہ عائشہ کا منگیتر بھی تھا۔ وہ وہاں سے فورا چلتا بنا۔
اور سیدھا عائشہ کے گھر چلا گیا۔ عائشہ کے ماں باپ سے پوچھنے لگا کہ عائشہ کدھر ہے

عائشہ کے ماں باپ۔ وہ کسی ضروری کام سے باہر گئی ہوئی ہے
عائشہ کا منگیتر۔ آپ کی بیٹی کسی ضروری کام سے نہیں وہ ایک لڑکے سے ملنے گئی ہے۔
عائشہ کے ماں باپ۔ کیا بول رہے ہو ہماری بیٹی ایسا کبھی نہیں کر سکتی
عائشہ کا منگیتر۔ ایسا ہی ہے میں خود اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ کر آ رہا ہوں۔
اتنے عائشہ بھی اندر داخل ہوتی ہے۔
عائشہ کے ماں باپ۔ عائشہ ہم کیا سن رہے ہیں تم کدھر تھی۔
اتنے میں عائشہ کام منگیتر بولنے لگتا ہے ہاں ہاں یہ کیا بتائے گی کہ میں کہاں تھی۔ میں بتاتا ہوں یہ کسی لڑکے کے پاس بیٹھی تھی اور اس کا ہاتھ اس کے ہاتھ میں تھا
عائشہ۔ ہاں ہاں میرا ہاتھ اس کے ہاتھ میں تھا۔ ہم دونوں ایک دوسرے سے سچی محبت کرتے ہیں۔ ہم نے کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ جیسے ہماری عزت خراب ہو۔
یہ بات سن کر عائشہ کا منگیتر غصے میں آ کر اپنے گھر کی طرف چلا گیا۔
عائشہ کی ماں باپ۔ کیا ہماری تربیت میں کوئی فرق رہ گیا تھا۔ اب تم لڑکوں سے مل رہی ہو۔
عائشہ۔ یہ وہی لڑکا ہے جس نے اس رات میری مدد کی تھی۔ امی ابو بہت اچھا انسان ہے اور وہ مجھ سے محبت کرتا ہے میں اس کے ساتھ خوش رہوں گی۔ اور دل سے میری عزت کرتا ہے۔
عائشہ کے ماں باپ۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس نے تمہاری مدد کی اور تم بدلے میں اس کے ساتھ شادی کر لو۔ ایسا کبھی نہیں ہو سکتا تمہاری شادی تو تمہارے کزن سے ہی ہوگی۔ یہ تم نے سوچا بھی کیسے کہ ہم تمہاری شادی اس لڑکے سے کروا دیں گے جس کے خاندان کا بھی کچھ پتہ نہیں۔
یہ بات کر کے عائشہ کا باپ اپنے کمرے کی طرف چلا گیا۔
عائشہ کی ماں عائشہ کو سمجھانے لگی مگر عائشہ نہیں مان رہی تھی۔ اور عائشہ بھی اپنے کمرے میں چلی گئی۔
رات کے کھانے کے وقت عائشہ نے پھر ماں باپ کو منانے کی کوشش کی۔
عائشہ کے ماں باپ۔ علی کام کیا کرتا ہے؟ کہاں رہتا ہے؟ اس کے ماں باپ کیا کرتے ہیں؟
عائشہ۔ ابو امی سب باتیں بتا دوں گی ایک دفعہ علی سے مل تو لو۔
تو عائشہ کے باپ نے عائشہ کو کہا کہ اچھا علی کو مجھ سے ملواؤ۔
عائشہ نے علی کو فون کیا۔ علی عائشہ کا فون دیکھ کر بہت خوش ہوا فون اٹھایا۔ اتنے میں عائشہ فورا خوشی سے بولی اور علی سے کہا کہ میں نے اپنے گھر والوں سے بات کر لی ہے اور ابو نے بلائے کہ تم اس سے ملو اور میرا ہاتھ مانگو۔ بات سن کر بہت خوش ہوا۔ اور صبح ہوتے ہی عائشہ کے والدین سے ملنے چلا گیا۔
عائشہ کے ماں باپ۔ اچھا تم لڑکے ہو جس سے عائشہ شادی کرنا چاہتی ہے۔ تم اسے خوش رکھ سکو گے؟ اور تم کام کیا کرتے ہو؟
علی۔ میں موٹر مکینک ہوں اور ساتھ والی شاپ پہ کام کرتا ہوں۔ یقین کریں کہ میں آپ کی بیٹی سے بہت پیار کرتا ہوں ہم دونوں ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے۔
عائشہ کے والد علی سے۔ تم پیسوں کے لیے ایسا کر رہے ہو نا۔ میرے پاس بہت پیسہ ہے یہ چیک لو اور اس پہ جتنا پیسہ بھرنا چاہتے ہو بھر لو اور میری بیٹی کی زندگی سے نکل جاؤ۔
عائشہ کے والد نے علی کو بہت باتیں سنائی اور وہاں سے نکال دیا۔
جب تمام باتوں کا عائشہ کو پتہ چلا تو اس نے اپنے باپ سے جا کر پوچھا کہ آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں زندگی میں نے گزارنی ہے آپ نے نہیں۔
اتنے میں عائشہ کے والد غصے میں بولے تمہاری شادی تو تمہارے کزن سے ہوگی۔ اور تیاری کر لو پرسوں تمہارا نکاح ہے۔
اب عائشہ نے علی کو کال کی اور سب کچھ بتا دیا۔ علی کی تو جیسے پاؤں سے زمین ہی نکل گئی ہو۔
آخر کار عائشہ کی بارات آگئی۔
عین نکاح کے وقت پریشانی کی وجہ سے عائشہ کو ہارٹ اٹیک ہوا جس سے وہ بے ہوش ہوگی تو اسے ہاسپیٹل لے کر چلے گئے جہاں پہ ڈاکٹرز نے اس کی سیریس کنڈیشن بتائی اور دعا کرنے کو کہا اور بتایا کہ کافی سخت صدمہ لیا ہے اس نے جس کی وجہ سے اسے ہاٹ اٹیک ہوا ہے۔ اب عائشہ کے ماں باپ بہت پریشان تھے۔ انہوں نے سوچا اگر اسے کچھ ہو گیا تو ہم کیا کریں گے۔
عائشہ کی والدہ نے عائشہ والد سے کہا۔ آج یہ ہماری وجہ سے اس حال میں ہے۔ اگر ہم اس کی بات مان لیتے ہیں تو ایسا کبھی نہ ہوتا۔
عائشہ کہ والد نے علی کو کال کی اور سب کچھ بتایا۔ اور فوراً ہاسپیٹل آنے کو کہا۔
عائشہ کو جب ہوش آیا تو سب سے پہلے علی کو دیکھ کر وہ بہت خوش ہوئی۔ اسی وقت عائشہ کے والدین نے عائشہ اور علی کی شادی کا اعلان کیا۔ اس طرح علی اور عائشہ کی شادی ہو گئی۔۔
نتیجہ۔ اگر محبت سچی ہو تو مل ہی جاتی ہے

DOWNLOAD novels in urdu pdf  

Chaye poetry in urdu

0
Chaye poetry in urdu

Chaye poetry in Urdu (چائے) is a charming style of poetry that combines the warmth of tea with the beauty of Urdu language. It celebrates the joy of drinking tea, often showing it as a symbol of friendship, comfort, and deep thought. Poets use creative comparisons and images to describe tea, presenting it as a quiet companion to heartfelt talks and moments of solitude. This poetry highlights the cultural importance of tea in South Asian life, where it is not just a drink but a beloved ritual that brings people together. The “chaye” poetry tradition continues growing, with new poets adding their own touches, ensuring it remains a cherished part of Urdu literature. chai poetry in urdu sms, Aqwal e Zareen in urdu

Chaye poetry in urdu

بعد میں سنیں گے آپ کی رائے
ٹھنڈی ہو رہی ہے ہماری چائے

Chaye poetry in urdu

خاموش دلوں کی صدا ہوتی ہے
اب ہم آپ کو کیا بتائیں چائے کیا ہوتی ہے

Chaye poetry in urdu

اداسی میں تیرا ہونا ضروری تھا کبھی
اب فقط چائے کا کپ کافی ہے مجھے

Chaye poetry in urdu

‏چائے سا عشق کیا ہے تم سے
صبح شام نہ ملو تو سر درد رہتا ہے

Chaye poetry in urdu

مجھے وہ لوگ بہت عزیز ہیں
جو بغیر پوچھے چائے پلاتے ہیں

Chaye poetry in urdu

بے وفائی کی خیر ہے لیکن
ہائے ظالم نے چائے نہ پوچھی

Chaye poetry in urdu

چائے کی پیالی میں ہے عجب سرور
ہر گھونٹ میں ملتا ہے دل کا سکون

Chaye poetry in urdu

چائے کی چسکی میں اب وہ مزہ نہیں
تمہارے بغیر ہر لمحہ ادھورا سا لگتا ہے

Chaye poetry in urdu

چائے کی خوشبو بھی اب دل کو نہیں بھاتی
تمہاری جدائی نے زندگی کو ویران کر دیا

Chaye poetry in urdu

چائے کی پیالی میں تمہاری یادیں گھل گئی
ہر گھونٹ میں تمہاری کمی محسوس ہوتی ہے

Chaye poetry in urdu

بڑھ جاتی ہے کچھ اور بھی مٹھاس
تیری یاد ملا کر جو پی لوں کبھی چائے

Chaye poetry in urdu

سنو ایک رائے ہے
عشق سے بہتر چائے ہے

Chaye poetry in urdu

صرف تمہارے ہاتھ کی چاۓ
سر درد بھی عجیب ضد لئے بیٹھا ہے

Chaye poetry in urdu

کتاب عشق میں ہم
چائے کو اپنا سکون لکھتے ہیں

Chaye poetry in urdu

کیا کہا خوب جمے گی ہماری
یعنی آپ بھی چائے کی شوقین ہیں

Chaye poetry in urdu

کبھی کبھی اپنے ہاتھ کی چاۓ پی کر
خود سے ہی عشق ہونے لگتا ہے

Islamic quotes in Urdu 2 lines

0
Islamic quotes in Urdu 2 lines

Islamic quotes in Urdu 2 lines, especially those in two lines, hold a special place in the hearts of many. These concise yet profound sayings often capture the essence of Islamic teachings, offering wisdom and guidance in a few words. They can be inscribed on calligraphic art, shared on social media, and used in daily conversation to inspire and motivate. The beauty of the Urdu language adds an extra layer of elegance and depth to these quotes, making them resonate deeply with Urdu-speaking communities. Whether it’s a reminder of faith, patience, or the importance of good deeds, these two-line Islamic quotes serve as powerful reminders of spiritual values and the rich cultural heritage of Islam.

Islamic quotes in Urdu 2 lines

‎سکوں کے واسطے آ درود پڑھتے ہیں
‎صلی الله علیہ والہ وسلم

Islamic quotes in Urdu 2 lines

اللہ کے ہر فیصلے میں ہماری بہتری ہوتی ہے
اس لئے شکوہ نہیں شکر ادا کیا کریں

Islamic quotes in Urdu 2 lines

جن کا بھروسہ اللہ ہو
انکی منزل کامیابی ہے

Islamic quotes in Urdu 2 lines

اللہ پر یقین سخت اندھیرے میں بھی
روشنی پیدا کر دیتا ہے

Islamic quotes in Urdu 2 lines

اپنے دل کو مضبوط بناؤ اور اللہ پر یقین کرو
وہ تمہاری ہر مشکل آسان کر دےگا

Islamic quotes in Urdu 2 lines

یا اللہ آپ میری امید نہیں
میرا یقین ہو

Islamic quotes in Urdu 2 lines

خاموش رہو صرف خدا ہی ہے
جو تمہارے دل کا بوجھ اتار دےگا

Islamic quotes in Urdu 2 lines

بہترین صبح وہی ہوتی ہے
جو اللہ کے ذکر سے شروع کی جائے

Islamic quotes in Urdu 2 lines

زبان کا کہا دنیا سنتی ہے
اور دل کا کہا اللہ سنتا ہے

Islamic quotes in Urdu 2 lines

اخلاق کا اچھا ہونا
خدا سے محبّت کی دلیل ہے

Islamic quotes in Urdu 2 lines

دعائیں رد نہیں ہوتی
صرف بہترین وقت پر قبول ہوتی ہے

Islamic quotes in Urdu 2 lines

عبادت کا بہترین وقت
جوانی ہے

Islamic quotes in Urdu 2 lines

یا اللہ آزمائشوں کے قابل نہیں ہیں ہم
بس اپنی رحمتوں سے نواز دے

Islamic quotes in Urdu 2 lines

جس دل میں دین زندہ ہو
وہ دل کبھی مایوس نہیں ہوتا

Islamic quotes in Urdu 2 lines

لوگوں سے حسد کرنا چھوڑ دیں
عزتیں اللہ دیتا ہے انسان نہیں

 

islamic quotes in urdu

Aqwal e Zareen in urdu

1 line quotes in urdu

1
1 line quotes in urdu

1 line quotes in Urdu, known as “ایک لائن کے اقتباسات,” are short and meaningful sentences that express deep emotions and thoughts. They are often taken from poetry, literature, or everyday sayings. These quotes are popular on social media and among people who love Urdu literature because they can say a lot with just a few words. Whether they talk about love, sadness, hope, or life lessons, these short quotes are very powerful and leave a strong impression on anyone who reads them. Aqwal e Zareen in urdu, urdu quotes 1 line

1 line quotes in urdu

صبر کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے۔

1 line quotes in urdu

دوست وہ ہیں جو مشکل وقت میں
ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔

1 line quotes in urdu

وقت سب سے بڑا استاد ہے،
جو کچھ نہیں سکھاتا وہ وقت سکھا دیتا ہے۔

1 line quotes in urdu

عقل مند وہ ہے جو اپنے عیب خود پہچان لے۔

1 line quotes in urdu

انسان کا اصل حُسن اُس کے
اخلاق میں ہوتا ہے۔

1 line quotes in urdu

جو شخص اپنے آپ کو پہچان لیتا ہے،
وہی اصل کامیاب ہوتا ہے۔

1 line quotes in urdu

زندگی کا اصل لطف دوسروں کو
خوشی دینے میں ہے۔

1 line quotes in urdu

علم وہ دولت ہے جو خرچ کرنے سے بڑھتا ہے۔

1 line quotes in urdu

سچائی کا راستہ کٹھن ہوتا ہے،
مگر انجام اچھا ہوتا ہے۔

1 line quotes in urdu

انسان کی عزت اس کے کردار میں ہے،
نہ کہ دولت میں۔

1 line quotes in urdu

اپنی غلطیوں سے سیکھو،
دوسروں کو الزام نہ دو۔

1 line quotes in urdu

حوصلہ وہ طاقت ہے جو ناممکن کو ممکن بنا دیتاہے۔

1 line quotes in urdu

خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں،
غم بانٹنے سے کم ہوتے ہیں۔

1 line quotes in urdu

دوسروں کو عزت دو گے ،
تو تمہیں عزت ملے گی۔